بھارتی وزارت خارجہ کا بیا ن بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے،پاکستان

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے۔بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے ایجنڈے میں وسعت کے لیے عالمی پلیٹ فارمز کو شدت سے استعمال کر رہا ہے،بھارت نے 2002 کے گجرات قتل عام کے حقائق سے پہلو تہی کی کوشش کی،گجرات فسادات بڑے پیمانے پر قتل عام، عصمت دری، لوٹ مار کی شرمناک کہانی ہے،حقیقت یہ ہے کہ گجرات قتل عامقتل عام کے ماسٹر مائنڈ اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔بھارت میں ہندوتوا دہشتگردوں کے جرائم کوئی بھی لفاظی چھپا نہیں سکتی۔حکمران جماعت کے ہندوتوا کے سیاسی نظریے نے نفرت، تفرقہ بازی کے ماحول کو جنم دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مجرموں کی بریت انصاف کے قتل عام کو ظاہر کرتی ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں بھارتی سرزمین پر 40 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔مذہبی اقلیتوں کو دھمکانے، شیطانیت کو بھارت بھر کی ریاستوں میں سرکاری سرپرستی حاصل ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے ہندوتوا تقلید کنندہ گائے کے تحفظ، عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ، مذہبی اجتماعات پر حملوں کے لیے ہے۔ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ جبر کا مرتکب ہو رہا ہے۔بھارت جنوبی ایشیاءمیں دہشتگرد گروہوں کا کفیل اور مالی معاون ہے۔پاکستان کے اجراء کردہ ڈوزیئر میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ڈوزیئر میں موجود ثبوت دہشتگرد حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ شواہد تصدیق ہیں کہ 2021ء کے لاہور حملے میں بھارتی تربیت، منصوبہ بندی، مالی اعانت شامل تھی۔بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے۔بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے ایجنڈے میں وسعت کے لیے عالمی پلیٹ فارمز کو شدت سے استعمال کر رہا ہے۔