وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس،ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس وزیر اعظم ہا ؤس میں ہوا۔زرائع کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایات جاری کردیئے،وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی پروپیگنڈہ کا موثر جواب دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی تک پارٹی کا پیغام پہنچانے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جائے،جھوٹ کا توڑ کرنے کے لئے سچ لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے،سوشل میڈیا ٹیم کو ٹاسک دے دیا گیا۔