وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی روس سے سستا تیل لینے کی تردید

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کر دی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیرخارجہ نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل لے رہے ہیں نہ کوشش کر رہے ہیں۔ واضع رہے چند روز قبل ہی دورہ روس سے واپسی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل دے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف سے اپنی شرائط پر نظرثانی اور معیشت کی بحالی میں مدد کا مطالبہ بھی کیا۔