وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد (آن لائن)زیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں پارٹی کارکنوں کو متحرک اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کارکن ورکرز کنونشن میں حکومتی پالیسیوں کو مثبت انداز اجاگر کریں،عمران خان نے نہ صرف معیشت بلکہ سیاست اور اخلاقیات کو بھی تباہ کیا ہے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہو ا،اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب،رانا تنویر، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور پارٹی رہنماؤں نے بریفنگ دی، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی،عوامی رابطہ مہم اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیر خزانہ کی جانب سے شرکاء کو معاشی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ،وزیر اعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے،عمران خان نے نہ صرف معیشت بلکہ سیاست اور اخلاقیات کو بھی تباہ کیا،نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا افسوناک ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا افسوناک ہے، انہوں نے ہدایت کی عوام کو ریلیف فراہم کرینگے،حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں، نوجوان نسل کی بہتری کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے پنجاب میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کنونشن میں حکومتی پالیسیوں کو مثبت انداز اجاگر کریں، وزیر اعظم نے عوامی رابطہ مہم میں پی ٹی آئی حکومت اور موجودہ حکومت کے معاشی اقدمات اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی.