مسلمانوں پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں، شہباز شریف کی میرانشاہ حملے کی مذمت

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورحوالدار محمد امیر اور عام شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں،پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے، مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے،پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں،شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں،وزیر اعظم کی شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا۔