اسلام آباد(آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے سال 2022 کا آؤٹ لک جاری کردیا۔جس کے مطابق جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ کی کم ہوگئی۔اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے سیلابوں نے معاشی ترقی کو متاثر کیا، جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی کی شرح 6.5 کی بجائے 6.3 فیصد رہے گی، جنوب ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے، پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 26.6 فیصد ہے، سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کیشرح 70.6 فیصد ہے، بنگلہ دیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 8.9 فیصد ہے، بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے، سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو پے در پے نقصان پہنچایا ہے، پاکستان میں سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک کو بڑا نقصان پہنچا، سیلاب سے گندم کی بوئی متاثر ہو رہی ہے، سیلاب سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے.
Load/Hide Comments



