امریکہ ہم جنس پرستی کا قانون منظور، صدر بائیڈن نے بل پر دستخط کئے

وا شنگٹن (آن لائن) امر یکہ میں ہم جنس پرستی کی شادی کو قانونی قرار دیدیا گیا۔صدر بائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دئیے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کردیے۔ صدر نے ہم جنس شادی کے قانون کو اہم قدم بھی قرار دیا ہے۔اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے مساوات، آزادی اور انصاف کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جو لوگوں کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں تقریب میں جس میں بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔اس سے قبل امریکی سینیٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے تحفظ کا بل منظور کرلیا گیا تھا۔