اسلام آباد (آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلسل شکست کے بعد حکومت الیکشن کرانے کو تیار نہیں،انتخابات کرانے کے دو ہی راستے ہیں،آرمی چیف وزیراعظم کوفون کریں یااسٹیبلشمنٹ حکومت کے پیچھے سے ہٹ جائے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن نہیں کرانے، عبوری سیٹ اپ کی طرف جا سکتے ہیں،حکومت کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد عام انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت عبوری سیٹ اپ کی طرف تو جا سکتی ہے لیکن عام انتخابات کی طرف نہیں۔عبوری سیٹ اپ کیلئے کوشاں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اچھی امیدیں ہیں انتخابات کرانے کے دو ہی راستے ہیں،آرمی چیف وزیراعظم کوفون کریں یااسٹیبلشمنٹ حکومت کے پیچھے سے ہٹ جائے۔اسٹیبلشمنٹ میں نئی تبدیلی لانے میں ہمارا بہت بڑا ہاتھ ہے۔فوج کی لیڈرشپ کی تبدیلی میں ہمارا مکمل تعاون رہا ہے۔صدر مملکت تاخیر بھی کر سکتے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اپنے ایم پی ایز ان کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے انہوں نے اپنے کیسز ختم کر انے تھے وہ کردیئے ہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔اسحاق ڈار اور سلیمان اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں یہ واپس جائیں گے۔ عمران خان نے ہمیشہ بڑے فیصلے بڑے جلسوں میں کیے۔عمران خان کوئی نواز شریف یا شہباز شریف نہیں کہ بند کمروں میں فیصلے کرے.
Load/Hide Comments



