اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے بل گیٹس کے مسلسل تعاون کرنے پر شکر گزار ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ رات بل گیٹس سے ٹیلی فون پر سیلاب زدہ علاقوں میں انسدا پولیو کے چیلنجزسے متعلق تبادلہ خیال ہو ا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ کام رکھے گی، یقینی بنایا جائے کہ ملک میں ہر بچہ پولیو جیسے موزی وائرس سے محفوظ رہے.
Load/Hide Comments



