اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ آف پاکستان اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج(پیر)کو ہوں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج طلب کر لیا،سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہو گا، صدرمملکت نے سینیٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کے تحت طلب کیا ہے۔ادھر قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج پیر کو شام 5بجے طلب کیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔
Load/Hide Comments



