اسلا م آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی مبینہ بیٹی کی معلومات چھپانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کر لی

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی معلومات چھپانے پر نااہلی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تحریری حکمنامہ میں لکھا گیا کہ پٹیشن میں میانوالی سے منتخب رکن قومی اسمبلی عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا اور ایک کی معلومات چھپائیں پٹیشنر کے وکیل نے دستاویزات کا حوالہ دے کر ثابت کرنے کی کوشش کی کہ دراصل عمران خان کے تین بچے ہیں عدالت نے پٹیشنر کے وکیل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے پوچھا گیا کہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ یہ کیس سن سکتی ہے یا معاملہ الیکشن کمیشن جانا چاہئے۔پٹیشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے وکیل نے کہا کہ اگر factual controversy ہو تو تب بھی عدالت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو ہفتوں کے لیے پری ایڈمشن نوٹس جاری کیے جاتے ہیں فریقین کے وکلاء آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت کی معاونت کریں۔