اسلام آباد (آن لائن)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خا ن نے ڈیلی میل میں شائع جھوٹی خبر کا ماسٹر مائنڈ عمران خان کو قرار دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا ہے،ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے”ڈیلی میل“کے ذریعے شہبازشریف کو”بلیک میل“ کرنے کی کوشش کی جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”فیس“ دکھانے کے قابل نہیں رہے ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا آئین کے تحت جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا،پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں۔
Load/Hide Comments



