وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ انڈونیشیا:مشترکہ وزارتی کمیشن” کے قیام کے لیے یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے میں پاک،انڈونیشیاء”مشترکہ وزارتی کمیشن” کے قیام کے لیے یادداشت پر دستخط ہوئے۔ جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دو روزہ دورہ انڈونیشیاء مکمل کر لیا ہے، جلد وہ سنگاپور روانہ ہوں گے دورے کا مقصد مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام کا مقصد دوطرفہ ربط اور تعاون بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول کی انڈونیشین ہم منصب رتنو مارسودی سے اہم ملاقات ہوئی دوطرفہ تعلقات، اعلی سطح رابطوں میں وسعت، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا وزیر خارجہ بلاول کی بوسنیا ہرزیگووینین ہم منصب ڈاکٹر بسیرہ ترکووچ سے بھی ملاقات ہوئی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے 15ویں بالی “جمہوریت فورم” میں شرکت کی وزیر خارجہ “افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس” میں بھی شریک ہوئے.