اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور رہنما اتحریک انصاف زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی جس میں مبینہ طور پر بشری بی بی، زلفی بخاری سے کہہ رہی ہیں کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہیں بیچ دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بشری بی بی نے کہاکہ اسلام علیکم جس پر زلفی بخاری نے کہا کہ وعلیکم السلام،آپ کیسے ہیں جس پر زلفی بخاری نے کہا کہ مرشد میں ٹھیک ہوں آپ کیسی ہیں؟ جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کیں میں بھی ٹھیک ہوں،بشری بی بی، زلفی بخاری سے کہہ رہی ہیں کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہیں بیچ دیں کیونکہ یہ گھڑیاں عمران خان کے زیراستعمال نہیں، آڈیو میں مبینہ طورپرزلفی بخاری کہتے ہیں ضرورمرشد،کردوں گا۔
Load/Hide Comments



