چین اور روس اقتصادی و تجارتی تعاون کے معیار کو بہتر بنائیں گے،چینی وزیر اعظم

بیجنگ (آن لائن) چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اپنے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کے ساتھ چین اور روس کے وزراء اعظم کی ستائیسویں رسمی ملاقات کی صدارت کی جس کا ورچوئل انعقاد کیا گیا تھا۔چین کے نائب وزیر اعظم ہان چنگ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔بدھ کے روز لی کھہ چھیانگ نے امید ظاہر کی کہ چین اور روس دوطرفہ تعاون کے نظام کو بروئے کار لاتے ہوئیاقتصادی و تجارتی تعاون کے معیار کو بہتر بنائیں گے،بندرگاہوں پر تجارتی مصنوعات کی ترسیل کو آسان بناتے ہوئے صنعتی و سپلائی چین کو رواں دواں رکھیں گے۔روسی وزیر اعظم نے کہا کہ روس اور چین کے تعاون میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے۔روس چین کیساتھ معیشت و تجارت کے تعاون کو مضبوط بنانے،ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور دوستانہ ہمسائیگی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔روس چین کے ساتھ مل کر عالمی چیلنجوں کا مشترکہ مقابلہ کرنے اور دنیا کی کثیرالجہتی ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔