سابق امریکی صدر ٹرمپ پر ٹیکس فراڈ کے الزامات ثابت

واشنگٹن (آن لائن) امریکی سابق صدرکو ایک اور دھچکا، سابق امریکی صدر کی کمپنی پر ٹیکس حکام کو دھوکہ دینے کا جرم ثابت ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی 12 رکنی جیوری نے 6 ہفتے ٹرائل کے بعد سابق امریکی صدر کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے، تاہم سماعت میں ڈونلڈ ٹرمپ پیش نہیں ہوئے۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکس چھپانے کی 15 سالہ اسکیم سے پوری طرح واقف تھے، انہوں نے اس کیلئے کئی لوگوں کو مراعات بھی دیں۔پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ کم تنخواہوں کی ادائیگی سے کمپنی کے ٹیکس واجبات میں کمی آئی۔ٹرمپ کی کمپنی ٹیکس حکام کو دھوکہ دینے کی اسکیم میں قصوروار پائی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کمپنی ٹیکس حکام کو 15 سال تک دھوکہ دیتی رہی، ٹرمپ آرگنائزیشن دنیا بھرمیں ہوٹلوں، گولف کورسزاوررئیل اسٹیٹ کو چلاتی ہے۔ جرم ثابت ہونے کے بعد سابق امریکی صدر کی کمپنی کو سزا پر جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، جرمانے کی رقم کا تعین بعد نیویارک کی عدالت کے جج اگلی سماعت میں کریں گے۔