لاہور (آن لائن) گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہو گئی۔اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی اور انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کو سنجیدہ نوعیت کی انجریز تھیں۔ڈاکٹر علی شیر باجوہ کے مطابق دو جگہ پر سرجری کرنا پڑی ہے تاہم میں مکمل طور پر مطمئن ہوں، ارشد وارئیر ایتھلیٹ ہیں، جلد مکمل فٹ ہوں گے تاہم سرجری کے بعد ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام شروع ہوگیا، ایک ہفتے تک ارشدندیم ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ری ہیب کریں گے۔انگلینڈ سے واپسی پر ارشد ندیم لاہورمیں اپنے کوچ سلمان بٹ کی زیر نگرانی بحالی پروگرام مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے کہنی کی انجری کے باوجود کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا، وہ گزشتہ برس اولمپکس میں کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، علاج کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ اور ایشین چمپئن شپ 2023 میں حصہ لیں گے.
Load/Hide Comments



