وزیراعظم کا سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کی واپسی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کی واپسی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودیقیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عزت ماب شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں سعودی عرب نے ایک بار پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا ہے سعودی عرب کے اس اقدام سے پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے جس کے لئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے.