چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج روکنے کیلئے فورسز تعینات

بیجنگ (آن لائن) چین میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے اقدامات کے طور پر بیجنگ اور شنگھائی کی سڑکوں پرسیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق مختلف گروہوں کی جانب سے بیجنگ اور شنگھائی میں گذشتہ روز بھی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ملک میں 5 دن ریکارڈ کے بعد کورونا کیسز میں کمی آنے لگی ہے۔چین میں گزشتہ روز 38 ہزار 645 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔