آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر عارف علوی سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی،ملاقات میں صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی چھ سالہ مدت کے دوران خدمات کو سراہا،صدر نے وطن کے دفاع اور فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے بھی آرمی چیف کے و یژن کی تعریف کی جس پر آرمی چیف نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے جنرل باجوہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔