عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گری کی عدالت نے احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر پر آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رائے تجمل حسین لاٹی عدالت میں پیش ہوئے انھوں نے درخواست دی کہ گولیاں لگنے کے باعث عمران خان شدید بیمار ہیں عمران خان کو گولی لگی ابھی تک بیمار ہیں اس لیے پیش نہ ہو سکے کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔