بیجنگ (آن لائن) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کے لیے مرکزی اسٹیڈیم قطر کے ساحلی شہر لوسیل میں واقع ہے، اس اسٹیڈیم کو چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (سی آر سی سی) نے تعمیر کیا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے سی آر سی سی کے پاکستانی کنٹریکٹ مینیجر محمد سیف اعجاز نے گرمی کے باوجود اپنے ساتھی کارکنوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ سیف اعجاز نے مزید کہا کہ اتنے بڑے تعمیراتی منصوبے میں حصہ لینے کا یہ میرا پہلا تجربہ تھا اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا۔ یہ منصوبہ نہ صرف قطر کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مشہور پروجیکٹ ہے۔ اس سے مستقبل میں میرے کیریئر میں مدد ملے گی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ اس تعمیر کا حصہ بننا کیسا لگا، اس نے کہا کہ اس سے انہیں قطر کی روایات اور ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملی، اور یہ کہ اس نے وہاں تقریباً 5 سال گزارے جہاں مقامی قانون کے مطابق سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا تھا، قطع نظر اس کے کہ آپ غیر ملکی یا مقامی شہری۔ انہوں نے کہا سب کچھ مشکل تھا فیفا اس پروجیکٹ میں شامل تھا، اور ہمیں 300 سے زائد ذیلی کنٹریکٹرز کا انتظام کرنا تھا، لیکن ہم نے اسے کامیابی سے انجام دیا۔
Load/Hide Comments



