آرمی چیف کے بارے وزیر اعظم کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کرونگا،صدر مملکت

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے بارے وزیر اعظم کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کریں گے،میرے پاس وزیر اعظم کی ایڈوائس روکنے کا قانونی اختیار نہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے قریبی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مملکت کے معاملات میں کبھی رخنہ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی گئی۔عمران خان اور پی ڈی ایم کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال پر پی ڈی ایم کے موقف سے متعلق صدرِ مملکت کو آگاہ کیا۔