انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار مرتبہ پھر روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی(آن لائن)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار مرتبہ پھر روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 0.35روپے کاا ضافہ ہواجس سے ڈالر کی قیمت فروخت 222.25روپے سے بڑھ کر222.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.25روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 227.75روپے سے بڑھ کر229.00روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 245.90روپے پر برقرار رہی جبکہ2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 278.80روپے سے بڑھ کر280.80روپے ہو گئی۔