دفاعی نمائش آئیڈیاز عالمی دفاعی منڈی میں ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر گئی،شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز عالمی دفاعی منڈی میں ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کراچی میں ہونیوالی دفاعی نمائش کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نمائش کا موضوع، امن کیلئے ہتھیار، پاکستان کا امن و سلامتی کی خواہش کا مظہر ہے۔ خوشی ہے کہ ہمار ا دفاعی شعبہ موجودہ ٹیکنالوجی کے موجودہ دور کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے، دفاعی نمائش آئیڈیاز عالمی دفاعی منڈی میں ایک اہم پلیٹ فارم کی حثیت اختیار کر گئی ہے۔