قومی کرکٹ سکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا

میلبرن (آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کھانے والی قومی کرکٹ ٹیم نے وطن واپسی کا سفر شروع کردیا اسکواڈ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گا، منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور پہنچیں گے۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے،محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے،اسسٹنٹ بالنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے،بالنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔