مبارک ہو پاکستان! ریڈیو پاکستان پر کرکٹ کمنٹری 13 سال بعد دوبارہ بحال کردی گئی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مبارک ہو پاکستان! ریڈیو پاکستان پر سنسنی خیز کرکٹ کمنٹری 13 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہے، اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک بھر میں اپنے میڈیم ویو ریڈیو نیٹ ورک کے ذریعے ICC-T20 ورلڈ کپ کی دلکش کوریج، کھیلوں کی سفارت کاری کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں اسپورٹس مین شپ کو فروغ دے رہا ہے۔