شہباز شریف کا دورہ مصر انتہائی کامیاب رہا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مصر انتہائی کامیاب رہا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے حوالے سے کاپ 27 کانفرنس پاکستان کے حوالے سے خاص طور پر بڑی نتیخہ خیز رہی۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلی بار نقصانات اور تباہی سے ترقی پزیر ممالک کے مالیاتی دباؤ میں اضافے کی وجہ تسلیم کیاگیا،ایک طرف عوامی خدمت دوسری طرف انتشار فساد جلاؤ فتنہ ہے،پہلی بار ترقی پزیر ممالک کے نقصانات کے ازالے کے لئے مالی وسائل کی فراہمی پر عالمی اتفاق رائے ہوا ہے،ایک طرف وہ شخص ہے جو جب سے اقتدار میں آیا ہے، ملک اور عوام کی خدمت میں مصروف ہے،دوسری طرف وہ کردار ہے جو جب سے سیاست میں آیا ہے، تباہی بربادی، انتشار اور خلفشار میں مصروف ہے،ایک شخص سیلاب متاثرین کو سردی، بیماریوں، بھوک اور بیماری سے بچانے کی جدوجہد کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وہ فسادی فتنہ ہے جو سڑکیں بند کرکے بیمار بچوں، ایمبولینسز کو ہسپتال پہنچنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے،ایک شخص پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے سے واپس لایا ہے، معاشی بنیادوں کو مضبوط بنا رہا ہے،دوسری طرف دھرنوں، آگ لگا دو، مار دو، مرجاؤ، جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ ہے جو ہوس اقتدار میں ہر ادارے، سرکاری و نجی املاک پر حملہ آور ہے،ایک شخص سفارتی تعلقات، دوست ممالک سے تعاون کی تجدید کر رہا ہے، پاکستان کے عالمی وقار کو بحال کر رہا ہے،دوسری طرف سازشی بیانیے گھڑنے والا مکار فریبی اور جعلساز ہے جس نے اقتدار کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگایاہے۔