اسلام آباد (آ ن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دنیا کوموسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں ہر قیمت پر کامیابی کا عہد کرنا چاہیے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کے غور و فکر سے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ہماری کوششوں کو نئی جہت ملے گی۔ موسمیاتی تبدیلی کو صدی کا چیلنج قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے صاف اور سر سبز ماحول چھوڑ کرجانا ہمارا فرض ہے۔
Load/Hide Comments



