عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

لاہور (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد انہیں انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک منتقل کر دیا گیا ہے۔عمران خان کو جمعرات کے روز وزیر آباد میں حملے کے بعد طبی امداد کے لئے لاہور کے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چار روز تک زیر علاج رہے۔