اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے، عمران خان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی ہدایت کر دی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے پاک فوج کے خلاف ہتک آمیز بیانات پر تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان فوج اورعوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے، قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا اسکے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments



