کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود لانگ مارچ گوجرانوالہ سے نہیں نکل سکا

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے لیکن مارچ ابھی گوجرانوالہ سے بھی نہ نکل سکا، ذرائع کے مطابق مارچ پر کم از کم روزانہ 43 لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ مارچ کے کوریج پلان پر13 لاکھ روپے روزانہ خرچ ہورہے ہیں، سیٹیلائٹ سے انٹرنیٹ اور ڈی ایس این جیز کے ذریعے کوریج ہورہی ہے اورلاہور کے نامعلوم مقام پر لائیو ٹرانسمیشن کا سسٹم لگاکردکھایاجارہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ساؤنڈسسٹمزپر5لاکھ، جنریٹرز کے دو ٹرکوں پرروزانہ 3لاکھ خرچ ہورہیہیں، کیورٹی، آپریشنز اسٹاف، بینرز، بل بورڈز، ٹرانسپورٹ پرروزانہ 10 لاکھ روپے کا خرچہ ا?رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے پانچویں روز تک صرف ان مدات میں 2کروڑ 15 لاکھ خرچ ہو چکے، 7 روز کی میڈیاکوریج کے سیٹیلائٹ سسٹم کیلئے سواکروڑ روپے طے ہوئے تھے، لانگ مارچ ایک ہفتہ بڑھانے سے اخراجات بھی ڈبل ہو جائیں گے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ مارچ کے شرکا? کے خوردو نوش اور لانے لے جانے کی ذمہ داری مقامی ارکان اسمبلی کے ذمہ ہے اور اس پر بھی لاکھوں روپے روز خرچ ہوتے ہیں۔