ماسکو (آن لائن) روس کی جانب سے یوکرین پر ڈرٹی بم کی تیاری کے الزام کے بعد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ٹیم نے یوکرین میں 2 جوہری سائٹس کا دورہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ یوکرین میں دو جوہری سائٹس پر معائنہ شروع کردیا ہے۔رافیل گروسی نے اس حوالے سے کہا کہ رواں ہفتے کے اختتام پر اپنے ابتدائی نتائج فراہم کریں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس کے ڈرٹی بم الزامات کی تردید بھی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روسی الزامات پر عالمی ادارے سے معائنے کی درخواست کی تھی۔روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے بھی عالمی ادارے سے یوکرین کی جوہری تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments



