اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کی نیشنل کانگریس کے تاریخی اجلاس کے بعد چین کا دورہ میرے لئے اعزاز ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سی پی سی کے 20 ویں قومی کانگریس اجلاس کے بعد مدعو کئے جانے والے چند رہنماؤں میں شامل ہونا اعزاز ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا متعدد چیلنجز سے نبرزآزما ہے پاکستان اور چین دوست اور شراکت دار کے طور پر ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت اہم شعبوں خصوصاً سی پیک پر مرکوز ہو گی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کے آغاز کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنائے گا، چین کی اقتصادی ترقی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔
Load/Hide Comments



