اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ و افسوس کااظہار۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے واقعہ پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدم نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں.
Load/Hide Comments



