اسلام آباد(آن لائن ٌ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے شہدا کی تضحیک اور مذاق اڑایا،جو حرکت نیازی نے کی ہے دشمن بھی وہ نہیں کرتے، جس نے اسے پالا پوسا اسی ادارے کے خلاف یہ زہر اگل رہے ہیں، عمران نیازی نے کل جو باتیں کیں اس پر ہندوستان بغلیں بجا رہا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو وہ سپورٹ ملی جتنی 75سالوں میں کسی کو نہیں ملی، جو سپورٹ اس کو ملی اس کا 20فیصد بھی ہمیں ملتی تو ملک راکٹ کی طرح اوپر چلا جاتا۔وزیراعظم نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی مفاد کیلئے عمران نیازی کی سپورٹ کیا، سپہ سالار نے یہی سوچا کہ ملک کی مفاد کی خاطر اس کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن عمران خان نے شہدا کی تضحیک کی اور شہدا کا مذاق اڑایا، دشمن بھی ایسی حرکت نہیں کرتے۔ اس ادارے کے خلاف باتیں کر رہا ہے جس نے اسے پالا پوسا، عمران نیازی نے افواج پاکستان پر حملے کیے جبکہ عظیم قربانیاں دینے والے ادارے کے خلاف زہر اگلا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ادارے نے خلوص کے ساتھ اس کو سپورٹ کیا کہ شاید اس طرح پاکستان کی حالت بہتر ہوجائے لیکن عمران خان نے 4سالوں میں کچھ بھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کے لیے خون دے رہی ہے لیکن کل ہندوستان نے پاکستان کا جو مذاق اڑایا، عمران نیازی نے کل جو باتیں کیں اس پر ہندوستان بغلیں بجا رہا ہے، اللہ تعالی عمران خان کے اس گناہ کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔
Load/Hide Comments



