اسلام آباد(آن لائن) ایشائی ترقیاتی بنک(اے ڈی بی) نے کنٹری ڈائریکٹریانگ یی کا کہنا ہے کہ ایشائی ترقیاتی بنک بی آئی ایس پی فلڈ کیش ریلیف اسسٹنس کے تحت سیلاب متاثرین میں اب تک 66 ارب روپے سے زائد کی رقوم تقسیم کرچکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے اور اے ڈی بی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ان کی بحالی کیلئے امداد جاری رکھے گا-،کنٹری ڈائریکٹر نے اے ڈی بی نے بی آئی ایس پی کے تحت سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی کاوشوں کو بھی سراہا اے ڈی بی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید موثر، ہنگامی حالت کا بروقت مقابلہ کرنے اور سماجی تحفظ کاادارہ بنانے کے لیے معاونت جاری رکھے گا- بی آئی ایس پی نے قومی سماجی و معاشی رجسٹری کے تحت حکومت پاکستان کو متاثرہ خاندانوں کی تیزی سے شناخت اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے- ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت پاکستان اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے.
Load/Hide Comments



