کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے، حنا ربانی کھر

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہکشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنے کردار ادا کرے،بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے 75 برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے سری نگر میں فوجیں اتا ر کر بھارت نے زبردستی غیر قانونی کشمیر پر قبضہ کیا،بھارت 75 برس سے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہے کشمیری 75 برس سے بھارت کے جبر اور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کے لئے جعلی ڈومیسائل جاری کر دیا ہے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گااقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنے کردار ادا کرے ۔اقوام متحدہ مبصر مشن کیوں سرحد کی دونوں جانب آزادانہ جاتاہے وہ اسی لئے ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے دفترخارجہ میں کشمیر کی جدوجہد کرنے واپے گمنام ہیروز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اگر 75 برس سے کشمیریوں کی بات نہیں سنی جا رہی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ عالمی برادری کشمیر کو بھول جاے یہ ریلی اور اس طرح کی سرگرمیاں کشمیر کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ دفترخارجہ میں خصوصی طور پر کشمیر ے حوالے سے ایک نغمہ جاری کیا گیاوزیر مملکت برائے خارجہ امور نے گلوکار کو پاکستان کے نقشے پر۔مبنی شیکڈ پیش کی مقبوضہ کشمیر میں عوام کی ازلئے دفتر خارجہ میں خصوصی طور پر دعا کی گئی.