اسلام آباد (آن لائن) ریاست کشمیر پر بھارتی قبضے کے 75 برس مکمل ہونے پر وفاقی دالحکومت میں ریلی نکالی گئی۔بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو مقبوضہ کشمیر میں اپنی قابض افواج اتاری تھیں،بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے 75 برس مکمل ہونے پر دفتر خارجہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں سیکرٹری خارجہ سلیم جوہر، ترجمان عاصم افتخار احمد سمیت مختلف ڈیسک کے افسران اوردفتر خارجہ کے حکام و ملازمین بھی دفتر خارجہ سے نکلنے والی ریلی میں شریک تھے،ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے ہیں، شرکاء نے بھارت کے خلاف اور کشمیر و آزادی کے حق میں نعرے بازی کی،شرکاء نے بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے ہیں جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی تھی، ریلی کے شرکاء وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے باہر پہنچ گئے.
Load/Hide Comments



