کراچی (آن لائن)امریکی ڈالر کے مقابلے ایک بار پھر پاکستانی روپیہ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔پیر کو انٹر بینک میں ڈالر75پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر2.55روپے مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت218.75روپے سے بڑھ کر219.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت223.20روپے سے بڑھ کر225.75روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2.50روپے کا ضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے یورو کی قیمت فروخت219.70روپے سے بڑھ کر222.20روپے ہو گئی اسی طرح3.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت252.50روپے سے بڑھ کر256روپے پر جا پہنچی.
Load/Hide Comments



