اسلام آباد (آن لائن)ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بدترین شکست پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے شکست کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف نے پارٹی قیادت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور لیگی وزراء اور عہدیداران کو سخت تنبیہ کی ہے۔ قائد مسلم لیگ ن نے اعلیٰ قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔دوسری جانب رہنماؤں اور امیدواروں نے ضمنی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری مریم نواز، حمزہ شہباز اور پارٹی کی قیادت پر عائد کر تے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں موسی گیلانی بڑی لیڈ سے جیت سکتے ہیں تو ن لیگ بھی جیت سکتی تھی۔لیگی رہنماؤں اور امیدواروں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 50 سے زائد جلسے کئے لیکن ہماری قیادت نے انتخابی مہم میں حصہ ہی نہیں لیا اور مریم نواز انتخابی مہم چلانے کی بجائے لندن روانہ ہوگئیں اور حمزہ شہباز گھر سے ہی نہ نکلے۔
Load/Hide Comments



