شاہین شاہ آفرید ی آج انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کے لئے دستیاب ہوں گے

میلبورن (آن لائن)قومی ٹیم کیفاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کو آج پیر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔شاہین شاہ آفریدی میچ پریکٹس کے لئے وارم اپ میچ کے لئے دستیاب ہیں۔فخر زمان ابھی مزید ری ہیب میں حصہ لیں گے۔وہ برسبین میں کرکٹ ٹریننگ بھی جاری رکھیں گے، علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ اور ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لئے نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں اسے دھول چٹانے کے لیے بیتاب بھی ہیں۔