لاہور (آن لائن) محکمہ مواصلات پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے لئے 40 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نیا دفتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا نیا دفتر جی او آر۔ ون 3۔ کلب روڈ پر واقع 4.6 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے محکمہ مواصلات پنجاب نے دفتر کے نقشہ جات اور دیگر کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے بنائے جانے والے نئے دفتر کی عمارت وزیراعلیٰ پنجاب کے مہمانوں کو ٹھہرانے کے لئے اور افسران کے دفاتر کے قیام کے لئے بھی استعمال میں لائی جا سکے گی۔
Load/Hide Comments



