اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات کے لیے خط لکھ دیاگیا ہے،عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پر اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں،اسٹیٹ بینک عمران خان کے بینک اکاو نٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیگا جس تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لیا جائیگااور بعد ازاں الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ سنائے گا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments



