ہم سیلاب متاثرین کی بحالی،پی ٹی آئی عمران بچاؤ مہم میں مصروف,شیری رحمان

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان بخوبی جانتے ہیں کہ اس بار بھی لوگ ان کی انتشار کی کال پر نہیں نکلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موسمیاتی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد میں مصروف ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران بچاؤ مہم میں مصروف ہے۔ شیری رحمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لوگوں کو انتشار کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی ترجیحات قوم کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ سیاست کی طرف نہیں بلکہ سیلاب زدگان کی طرف ہے۔ عمران خان کو معلوم ہے اس بار بھی لوگ ان کی انتشار کی کال پر نہیں نکلیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو شکست صاف نظر آ رہی ہے اور شکست نظر آتے ہوئے اب رہنماؤں اور کارکنان سے حلف لے رہے ہیں۔