نیو یارک (آن لائن) ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے 2023 کے وسط میں لانچ ہونے والے ’سائبر ٹرک‘ کے نئے فیچر سے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کر دیا۔مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک نے بتایا کہ سائبر ٹر ک اب تک کا سب سے مضبوط، طاقت ور اور محفوظ ٹرک ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹرک واٹر پروف سے زمین کے ساتھ ساتھ یہ پانی میں بھی چل سکتا ہے۔طویل مدت سے ’سائبر ٹرک‘ کے منتظر سوشل میڈیا صارفین نے ایلون مسک کے دعوے پر تجسس اور بے صبری کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دریافت کیا کہ یہ سائبر ٹرک عام صارفین کے لیے کب تک پیش کیا جائے گا۔جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے سائبر ٹر ک کو ’سی بر ٹرک‘ قرار دیتے ہوئے اس کی تصویر کو ایڈیٹ کرکے شیئر کی۔
Load/Hide Comments



