4ممالک میں خالصتان ریفرنڈم،2لاکھ 8ہزارسکھوں کا اکٹھ

اسلام آباد (آن لائن) 4 ممالک میں ہونیوالے خالصتان ریفرنڈم میں تقریباً208,000 سکھوں نے حصہ لیا جس میں بھارتی پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے اور ایک خودمختار سکھ ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والی اس ریفرنڈم مہم کے تحت اب تک برطانیہ، جنیوا، اٹلی اور کینیڈا میں 4 ریفرنڈم ہو چکے ہیں جن میں سکھ برادری نے بڑی تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سلسلے میں ریفرنڈم کا تازہ ترین مرحلہ 18ستمبرکو برامپٹن کینیڈا میں منعقد ہوا جس میں تقریباً 110,000سکھوں بشمول بالغ سکھوں کی 20فیصد آبادی نے ایک خودمختار ریاست کے حق میں ووٹ دیا۔پہلا خالصتان ریفرنڈم 31اکتوبر 2021کو برطانیہ میں ہوا جس میں 30ہزاراسلام آباد (آن لائن) 4 ممالک میں ہونیوالے خالصتان ریفرنڈم میں تقریباً208,000 سکھوں نے حصہ لیا جس میں بھارتی پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے اور ایک خودمختار سکھ ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والی اس ریفرنڈم مہم کے تحت اب تک برطانیہ، جنیوا، اٹلی اور کینیڈا میں 4 ریفرنڈم ہو چکے ہیں جن میں سکھ برادری نے بڑی تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سلسلے میں ریفرنڈم کا تازہ ترین مرحلہ 18ستمبرکو برامپٹن کینیڈا میں منعقد ہوا جس میں تقریباً 110,000سکھوں بشمول بالغ سکھوں کی 20فیصد آبادی نے ایک خودمختار ریاست کے حق میں ووٹ دیا۔پہلا خالصتان ریفرنڈم 31اکتوبر 2021کو برطانیہ میں ہوا جس میں 30ہزار سکھوں نے حصہ لیا۔گزشتہ سال 10دسمبرکو جنیوا میں 6000سے زیادہ لوگوں نے خودمختار سکھ ریاست کے لیے ووٹ دیا۔اسی طرح کی ایک مشق اٹلی میں 62,000سکھوں اور کینیڈا میں تقریباً 110,000 سکھوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی دارالحکومتوں میں سکھوں کے اندر خالصتان کی حمایت میں بتدریج اضافہ ہواہے۔