مریم نواز شریف کو بلاو ل اور مولانا فضل الرحمان کے ٹیلی فون، ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارک دی

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پیڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر انہیں مبارک دی۔دونوں راہنماؤں نے مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے انکی قانونی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ نے سیاسی انتقام کا بہادری, حوصلہ اور استقامت سے مقابلہ کیا۔دونوں راہنماؤں کا مریم نواز اور شریف فیملی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا.