اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ تھری گورجز (سی ٹی جی) کے وفد نے چینی سفیر نونگ رونگ کی سربراہی میں ملاقات کی ہے۔چئیرمین چائنہ تھری گورجز ووشینگ لیان نے وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا چیک عطیہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم کو مزید بتایا کہ چائنہ تھری گورجز کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پچھلے تین ماہ سے پوری استعداد پر چل رہا ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک فریم ورک کے تحت لگایا جانے والا پن بجلی کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت 720 میگاواٹ ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے بھرپور مالی مدد فراہم کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ، چینی کمپنیوں اور چین کی عوام کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے چائنہ تھری گورجز (CTG) کو کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل اور اس منصوبے کو مکمل طور پر فعال کرنے کے اقدام کی پذیرائی کی، اور پاکستان میں ماحول دوست و کم لاگت پن بجلی کی فراہمی پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔
Load/Hide Comments



