اسلام آباد (آن لائن)مریم نواز کو کس کا فون آیا،میڈیا بھی کنفیوژن کا شکار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پریس کانفرنس کا آغاز کیا تو اس دوران وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو فون آیا اورانہوں نے مریم نواز کے کان میں فون سے متعلق سرگوشی کی،مریم نواز نے پریس کانفرنس روک کر فون سنا اور عدالت کی جانب سے بری ہونے پر رہائی کی مبارکباد وصول کی،مریم نواز خیر مبارک کہتے ہوئے کہا کہ آپ کو بھی مبارک ہو،ابھی میں پریس کانفرنس کررہی ہوں انشاء اللہ بعد میں بات کرتی ہوں،فون کر نے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ حافظ کہا۔جس کے بعد مختلف چینلز نے پریس کانفرنس کے دوران فون آنے پر ہیڈ لائن چلائیں،کچھ ٹی وی چینلز نے لکھا کہ دوران پریس کانفرنس نواز شریف کا فون آیا اور کچھ ٹی وی چینلز نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو دوران پریس کانفرنس فون کر کے مبارکباد دی۔
Load/Hide Comments



